لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر سے چائنہ کے سرمایہ کاروں کے وفد نے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ گلبرگ میں ملاقات کی۔ہسپتالوں کے بائیو میڈیکل ایکوپمنٹ، دیگر آلات کے معیار، خریداری، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چائنیز وفد نے پنجاب میں ہیلتھ سیکٹر میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا۔خواجہ عمران نذیر نے کہا چائنہ کے وزیر اعظم کی اسلام آباد آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں۔چائنہ کی سی پیک و دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری سے معیشت میں استحکام آیا ۔صوبائی وزیر صحت نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت ہسپتالوں کو جدید رحجانات کے مطابق تبدیل کرینگے۔سرکاری ہسپتالوں میں جدید میڈیکل اور بائیو میڈیکل آلات شفاف انداز سے خریدیں جائیں گے۔اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو عدیل تصور رانا بھی موجود تھے۔
ہیلتھ سیکٹر میں چائنیز سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرینگے، خواجہ عمران نذیر
Oct 15, 2024