لاہور (خبر نگار) پنجاب حکومت کی جانب سے الاٹ کی گئی تین کنال اراضی کی منسوخی کے معاملہ پر ہائیکورٹ میں ڈی سی فیصل آباد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ ڈی سی فیصل آباد ندیم ناصر سمیت دیگر افسر عدالت پیش ہوئے، عدالت کو مطمئن نہ کر سکے۔ عدالت نے ممبر کالونیز نبیل جاوید سمیت دیگر افسروں کو 18 اکتوبر کو طلب کر لیا۔