کراچی پریس کلب کے باہر تشدد، پی پی کی معذرت، ایس ایچ او سمیت 10 اہلکار معطل

کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) کراچی پریس کلب کے باہر گزشتہ روز  خواتین سماجی کارکنان اور صحافیوں پر تشدد میں ملوث ایس ایچ او عیدگاہ ظہیر احمد سمیت 10 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔ واضح رہے کہ کراچی کے ریڈ زون میں گزشتہ روز دو الگ الگ ریلیوں کا اعلان کیا گیا تھا جس دوران ہنگامہ آرائی اور پولیس کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور تشدد جیسے واقعات پیش آئے۔پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر  پیپلز پارٹی کی طرف سے مارچ کے شرکاء سے بدسلوکی کے حوالے  سے فون پر معافی مانگ لی۔ 

ای پیپر دی نیشن