لاہور (کامرس رپورٹر) محکمہ خزانہ پنجاب نے تین محکموں کے لئے مجموعی طور پر 7 ارب 37کروڑ 90 لاکھ روپے کی گرانٹس جاری کیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق مجموعی رقم میں سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کو 63کروڑ 80 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔ محکمہ خزانہ نے محکمہ آبپاشی کو پانچ ارب اسی کروڑ روپے جاری کیے ہیں اور محکمہ خزانہ نے محکمہ سوشل ویلفیئر کو 94کروڑ 10 لاکھ روپے جاری کئے ہیں۔ محکمہ خزانہ نے ان محکموں کو تنخواہوں، بجلی، گیس، ٹیلی فون بلز، پٹرول اور دیگر دفتری اخراجات کیلئے بجٹ جاری کیا ہے۔
محکمہ خزانہ نے 3 محکموں کیلئے 7 ارب 37 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کر دیئے
Oct 15, 2024