پنجاب، خیبر پی کے میں گیس کے غیر قانونی کنکشن منقطع، کئی شہروں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی  

لاہور (نامہ نگار+ سٹاف رپورٹر) لاہور سمیت صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن  گزشتہ روز بھی جاری  رہا۔ گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں مزید 121 غیر قانونی گیس کنکشن منقطع کر دیے، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، راولپنڈی، اسلام آباد اور گجرات میں کنکشن منقطع اور لاکھوں روپے جرمانہ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن