لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لئے حکومتی و اپوزیشن ارکان پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی بنانے کااعلان کردیا، اور پارلیمانی وزیر میاںمجتبیٰ شجاع الرحمن کو ہدایت کی پولیس افسران اداروں سے رپورٹ لے کر کمیٹی کو سفارشات مہیا کریں۔