شنگھائی تعاون اجلاس خوش آئند: گورنر پنجاب، پی پی شیخوپورہ کے عہدیداروں کی ملاقات  

Oct 15, 2024

لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا پاکستان میں اجلاس ہونا خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار  گورنر ہائوس لاہور میں ڈسٹرکٹ شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے تنظیمی عہدیداران، ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنان سے ملاقات‘گورنر کوشیخو پورہ کی دعوت بھی دی ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک و قوم کی بہتری کے لئے اپوزیشن سمیت سب کو مثبت کردار ادا کرنا ہے۔

مزیدخبریں