واشنگٹن (نیٹ نیوز) عالمی بینک نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دنیا کے 26 غریب ترین ممالک 2006 سے بدترین معاشی حالت میں ہیں۔ اتوار کو جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے 26 غریب ترین ممالک جہاں 40 فیصد افراد غربت زدہ ہیں، 2006 کے بعد سے کسی بھی دور کے مقابلے میں سب سے زیادہ قرض میں ڈوبے ہوئے ہیں اور قدرتی آفات سمیت دیگر سانحات کے بڑھتے ہوئے خطرے سے دوچار ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان معیشتوں کو کرونا وبا کے دور جیسی غربت کا سامنا ہے ۔
26غریب ممالک 2006ء سے بدترین معاشی حالت میں ہیں: عالمی بنک
Oct 15, 2024