تل ابیب (نوائے وقت رپورٹ) اسرائیلی میڈیا نے گزشتہ روز شمالی اسرائیل میں فوجی بیس پر ہونے والے حزب اللہ کے ڈرون حملے میں اسرائیلی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہالیوی کی ہلاکت کی تردید کردی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کے ڈرون حملے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 60 سے زائد اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے تھے۔