کراچی(این این آئی) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن ( پی آئی اے) کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتا ہوگیا۔پی آئی اے کا فضائی میزبان محسن رضا کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں لاپتا ہوا۔ محسن رضا کو 13 اکتوبر کو کراچی کی پرواز کے لیے رپورٹ کرنا تھا۔ پی کے 784 پر تعینات فضائی میزبان پرواز سے قبل ہوٹل میں موجود نہیں تھا۔
پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتا ہوگیا:حکام
Oct 15, 2024