پنجاب ہائی وے پٹرول: شاہرات پر قوانین کی پاسداری ، شہریوں کی خدمت کیلئے سرگرم 

Oct 15, 2024

لاہور (نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر صوبے کی تمام شاہرات پر پنجاب ہائی وے پٹرول کی ٹیمیں عوام کی جان و مال کے تحفظ، حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کی ہموار روانی کیلئے سرگرم عمل ہیں۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ صوبے کے تمام اضلاع کی شاہرات پر پی ایچ پی ٹیمیں اپنے اپنے بیٹ ایریاز میں فیلڈ پٹرولنگ کو مزید موثر بنائیں اورجرائم کی روک تھام کیساتھ شہریوں کی مدد اور رہنمائی کیلئے ترجیحی بنیادوں پرمزید بہتر اقدامات کیے جائیں۔ پنجاب ہائی وے پٹرول نے ماہ اکتوبر کے پہلے 2ہفتوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پی ایچ پی نے رواں ماہ شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ  12 لاکھ 84 ہزار 7 سو 36 افراد کو چیک کیا۔ دورانِ چیکنگ 265 اشتہاری مجرمان/ عدالتی مفروران کو گرفتار کیا۔ 5 لاکھ 60 ہزار 3 سو 88 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ 94 چوری شدہ گاڑیاں / موٹر سائیکلیں برآمد کیں۔ ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے تحت 9537 اوور لوڈڈ گاڑیوں کیخلاف قانونی کاروائی کی گئی۔ گیس سلنڈر کے غیر قانونی استعمال پر 565 گاڑیوں کیخلاف قانونی کاروائی کی گئی۔ شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر 6649 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ 16 گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوایا گیا۔ 89 عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کر کے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنایا گیا۔ 4326مسافروں کو مختلف نوعیت کی مدد و رہنمائی فراہم کی گئی۔ پولیس خدمت مراکز پر 6750 شہریوں کو مختلف سہولیات فراہم کی گئیں۔ ناجائز اسلحہ کے 24 مقدمات درج، منشیات فروشوں سے 742 لیٹر شراب اور 5 کلوگرام ہیروئن برآمدکی گئیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی بہترین کارکردگی پر پی ایچ پی فورس کو شاباش دی۔

مزیدخبریں