لاہور(سپورٹس رپورٹر) انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے بقیہ 2 میچز میں بابر اعظم، شاہین اور نسیم شاہ کو شامل نہ کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ردعمل میں کہا بابر اعظم، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک دینے کے فیصلے کو سپورٹ کرتا ہوں۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ان چیمپئن کھلاڑیوں کی حفاظت کرے گا اور ان کا کیریئر بھی طویل ہوگا۔ شاہد آفریدی کے مطابق اس فیصلے سے کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو گروم کرنے اور ان کو ٹیسٹ کرنیکا موقع ملیگا۔مستقبل کیلئے بینچ اسٹرینتھ کو مضبوط بنانے کا موقع بھی ملے گا۔
بابر، شاہین ، نسیم کو ٹیسٹ سکواڈ میں بریک دینے کو سپورٹ کرتا ہوں:شاہد آفریدی
Oct 15, 2024