بابر سے متعلق بیان ، فخر زمان کو شوکاز جاری، ایک ہفتے میں جواب طلب

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فخر زمان کو شوکاز جاری کردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے فخر زمان سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔ سلیکشن پالیسی پرتنقید کی وجہ سے فخر زمان کو نوٹس جاری کیاگیا۔ فخر زمان کا یہ عمل نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ خیال رہے کہ انگلینڈ کیخلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان ہوا تو پی سی بی نے بابر اعظم آرام دینے کیلئے سکواڈ میں شامل نہیں کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن