لاہور(نامہ نگار) ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے وحدت کالونی سے بچے رحماث سلیم کے اغواء کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے بچے کی بازیابی کی ہدایت کی۔ جس پر انویسٹی گیشن پولیس تھانہ وحدت کالونی نے کارروائی کرتے ہوئے مغوی بچہ شیخوپورہ سے بازیاب کروا کر ورثاء کے سپرد کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے بازیاب کروایا گیا ہے۔ بچے کی بحفاظت بازیابی پر ورثاء نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔
مغوی بچہ شیخورہ سے بازیاب ،ورثاء کے سپرد
Oct 15, 2024