فیروزوالہ( نامہ نگار )سابق ایم پی اے اور رہنما مسلم لیگ (ن) میاں عبدالرؤف نے کہا فرد واحد نے شیخوپورہ کی سیاست کو یرغمال بنا لیا مجھے آبائی حلقہ 139 کی ٹکٹ سے محروم کر کے حلقہ کی عوام کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے اگر پارٹی نے مجھے ٹکٹ نہ دیا تو ضمنی الیکشن پی پی 139 میں ازاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑوں گا۔ میرا صرف قصور یہ ہے کہ پارٹی قیادت سے ڈائریکٹ تعلقات کیوں قائم کیے ہیں اگر یہ قصور ہے تو میں قیادت اور پارٹی کا وفادار ہوں۔