لاہور (نیوز رپورٹر) چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے مطالبہ کیا ہے کہ مزنگ کے علاقے پنج پیر محل روڈ پر نکاسی آب کے مسائل گزشتہ کئی ماہ سے جوں کے توں ہیں۔ بارہا شکایت کے باوجود گلی محلوں سے گٹروں کا گندا پانی نکالا نہ جاسکا۔ نمازیوں کو مسجد جانا محال ہوجاتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور متعلقہ محکمہ کے حکام سے اپیل ہے کہ خدارا ہمارا یہ مسئلہ حل کرائیں۔