لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس کی جانب سے رواں سال سنگین جرائم میں ملوث 3254 گینگزکے7469ممبران کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 03ارب27کروڑ76لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی ہے۔ترجمان لاہورپولیس نے بتایا کہ ملزمان سے81 کاریں، 7211موٹر سائیکلیں،146دیگر وہیکلز،6621موبائل فونز اور92لیپ ٹاپ برآمد کئے گئے ہیں۔سی سی پی او لاہور نے کہا شہر میں ڈکیتی، چوری اورراہزنی سمیت جرائم کی دیگر وارداتوں میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔ برآمد شدہ کاریں، موٹر سائیکلیں، موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور دیگر وہیکلز اصل مالکان کے حوالے کی جا رہی ہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کریمینل گینگزکیخلاف کارروائیوں میں جدید ٹیکنالوجی سے بھر پور استفادہ کیا جا رہا ہے۔ بلائنڈ مرڈر اورڈکیتی سمیت سنگین وارداتوں میں مطلوب خطرناک کریمینلز کے خلاف قانون کا شکنجہ مزید سخت کیا جائے تا کہ وہ سزاسے بچ نہ پائیں۔شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور منظم جرائم کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا سپروائزری افسران امن عامہ کے اقدامات کی خود نگرانی کریں۔