سفید چھڑی کا عالمی دن  آج منایا جائیگا

لاہور(لیڈی رپورٹر) بصارت سے محروم افراد کی پہچان سفید چھڑی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد نابینا افراد کو درپیش مسائل اور مشکلات سے معاشرے کو آگاہ کرنا اور یہ باورکرانا ہے کہ معذور افراد بھی تھوڑی سی توجہ کے ساتھ ایک ذمہ دار شہری ثابت ہوسکتے ہیں۔اس دن کے حوالے سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن میں بصارت سے محروم افراد کی مشکلات کے متعلق آگاہی فراہم کی جائیگی۔ ضرورت اس امرکی ہے کہ حکومت بصارت سے محروم افراد کو باعزت روزگار دے کر یا مناسب وظیفہ مقرر کرے۔

ای پیپر دی نیشن