ایس سی او اجلاس‘ سیاست کے بجائے قومی مفادات کو ترجیح دی جائے:جاوید قصوری

Oct 15, 2024

لاہور(خصوصی نامہ نگار)نو منتخب امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری کہا ہے کہ ایس سی او اجلاس کے موقع پر دنیا میں پاکستان کا تشخص مثبت جانا چاہئے ۔تمام سیاسی پارٹیوں کو پاکستان کے مفادات کو ملحوظ خاطررکھتے ہوئے اس کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھانا چاہئے۔ ملک و قوم کی عزت وقار اور سلامتی سے زیادہ کوئی چیز نہیں ہو سکتی ۔ وقت کا تقاضا ہے کہ سب ذاتی مفادات کی بجائے قومی مفادات کو ترجیح دیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایس سی او کے اجلاس میں کشمیر اور فلسطین سمیت دنیا بھر میں ہونے والی جنگوں کے نتیجے میں معاشی پالیسیوں پر ہونے والے اثرات کو اجاگر کرے ۔ 

مزیدخبریں