بیرسٹر امجد ملک کا وائس چیئرمین  پنجاب اوورسیز کمیشن  مقرر ہونا خوش آئند:ظہور اقبال، اصغر خان

پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) بیرسٹر امجد ملک کا پنجاب اوورسیز کمیشن کے وائس چیئرمین مقرر ہونا اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوش آئند ہے ، بیرسٹر امجد ملک کو جب بھی کوئی حکومتی عہدہ ملا ، انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو خصوصی اہمیت دی اور انکے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کی۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے سرپرست اعلیٰ سردار ظہور اقبال اور صدر یوتھ ونگ فرانس اصغر خان نے کیا۔ سینئر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بیرسٹر امجد ملک نے اوورسیز میں مسلم لیگ ن کو متحرک کرکے ایک بڑی پارٹی بنایا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوآرڈینیٹرپاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز، برطانیہ میں مقیم  بیرسٹر امجد ملک کوپنجاب اوورسیز کمیشن کا وائس چیئرمین مقرر کر دیا، بیرسٹر امجد ملک نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف کے دور میں بطور وائس چیئرمین او پی سی خدمات سر انجام دیں ۔انہوں نے بینظیر بھٹواور میاں نواز شریف کے درمیان چارٹرڈ آف ڈیموکریسی بھی تحریر کیا۔

ای پیپر دی نیشن