لاہور(خبرنگار) لاہور ترقیاتی پیکیج کی کل 229 سکیمیں منظور کر لی گئی ہیں ، لاہور شہر میں تمام ٹوٹی سڑکوں کو مرمت کیا جائیگا اور سیوریج کی اپ گریڈیشن ہوگی۔ ان سکیموں کے تحت لاہور شہر کی سڑکیں، نالیاں، سولنگ اور سٹریٹ لائٹس مرمت ہونگی۔ لاہور پیکیج کی کل 384 سکیموں میں سے 229 سکیموں کی منظوری دیدی گئی ہے۔ سیکرٹری بلدیات میاں شکیل احمد نے کہا کہ بقیہ 155 سکیموں کی کمشنر اور محکمہ بلدیات منظوری دیں گے۔ ان سکیموں کے تحت لاہور شہر کی سڑکیں، نالیاں، سولنگ اور سٹریٹ لائٹس مرمت ہونگی۔ ان سکیموں کی منظوری کے بعد اب ان کی ای ٹینڈرنگ ہوگی۔ لاہور پیکیج کے تحت 35 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے، لاہور شہر میں تمام ٹوٹی سڑکوں کو مرمت کیا جائیگا اور سیوریج کی اپ گریڈیشن پر پندرہ ارب روپے خرچ ہونگے۔