لاہور(نامہ نگار) پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ کی ہاسٹل میں خودکشی کا معاملہ،پولیس نے خودکشی کرنیوالی طالبہ کی نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ گزشتہ روز پولیس نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار پر پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل میں خودکشی کرنیوالی 23 سالہ امہ حبیبہ کی نعش ورثاء کے حوالے کر دی جو اسے تدفین کیلئے آبائی علاقے سیالکوٹ لے گئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آئی ای آر ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ دوست سے ناراضگی کی وجہ سے مایوس تھی، بریک اپ کی وجہ سے امہ حبیبہ ڈپریشن میں رہتی تھی۔ جس کی وجہ سے اس نے پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل8 کے کمرہ نمبر 91 میں جاکر پنکھے سے جھول کر خودکشی کر لی تھی۔