لاہور (نیوز رپورٹر)پیٹری اوٹک کمپنیز کے صدر اور تاجر میاں متین نے کہا ملک پہلے ہی بہت سے مسائل اور بحرانوں کا شکار ہے۔ ملک سے بہتر تعلقات کیلئے پاک آرمی کے بھرپور تعاون سے کوششیں جاری ہیں۔ اس وقت ملک کی بہتری کیلئے باہمی تعاون ضروری ہے۔ گھر کے جھگڑے بیرونی دنیا تک نہ لے جائیں۔ اس وقت دھرنے وغیرہ سے ملک کی بدنامی کے ساتھ پاکستانی عوام بھی تحریک انصاف کا یہ عمل پسند نہیں کریں گے۔ تحریک انصاف کیلئے یہ منفی عمل ہو گا۔ لہٰذا تحریک انصاف کے سرکردہ لیڈروں کو اس دھرنے کو ملتوی کروئیں اور تحریک انصاف کے کارکنوں کو نہ آزمائیں اور نہ دھرنا کامیاب ہو گا۔