لاہور ( کامرس رپورٹر) صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے بتایا کہ چائنا ایشیا اکنامک ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے اعلیٰ سطح وفد نے معدنیات میں سرمایہ کاری‘انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آئی ٹی سے چلنے والی خدمات میں مشترکہ منصوبوں اور تجارت کے مواقع تلاش کرنے کیلئے ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس کا دورہ کیا ہے۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا سی پیک کا اگلا مرحلہ اور شنگھائی تعاون تنظیم قومی معیشت کیلئے حقیقی گیم چینجر ثابت ہو سکتے ہیں۔پاکستان کے اقتصادی شراکت دار ممالک اور ایکسپورٹ مارکیٹ کو متنوع بنایا جا سکتا ہے۔ عاطف اکرام شیخ نے بتایا چائنا ایشیا اکنامک ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن چین اور ایشیا کے ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون اور ترقی کو فروغ دینے پر مرکوز ہے اوردیگر عالمی شراکت داروں سے تعلقات کو فروغ دینے میں بھی ہما ری مدد کر سکتی ہے۔ وفد کی قیادت Qian Qiu Zhu کر رہے تھے‘ جو کراس بارڈر ٹر یڈ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے صدر ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہہمپاکستان میں '' زیرو ٹیرف ٹریڈ زون'' قائم کرنا چاہتی ہے، چینی درآمدات کیلئے پاکستان میں سروس سینٹر کا قیام ہونا چاہیے۔