لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چودھری نے شنگھائی کانفرنس کو پاکستانی معیشت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے سنہرا موقع قرار دیا ہے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا اسکے ذریعے پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کار ی آئے گی۔ یہ کانفرنس پاکستان کو اپنے اہم بین الاقوامی شراکت داروں، خصوصاً چین کیساتھ تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کا ایک بہترین ذریعہ فراہم کرے گی۔ میاں ابوذر شاد، انجینئر خالد عثمان اور شاہد نذیر چودھری نے کہا شرکاء کانفرنس کو ٹیکسٹائل، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں کی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے بھرپور انداز میں پیش کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا حکومت سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے کاروباری برادری کو شامل مشاورت رکھے۔
شنگھائی کانفرنس سرمایہ کاری کے فروغ کاسنہرا موقع:میاں ابوذر شاد‘خالد عثمان
Oct 15, 2024