شنگھائی تعاون تنظیم کےسربراہی اجلاس کیلئےوفود کی اسلام آباد آمد جاری ہے۔بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اسلام آباد پہنچیں گے، ایس سی او کوآرڈینیٹرذ کا اجلاس آج ہوگا ، اجلاس دس بجے جناح کنونشن سنٹر میں ہوگا ،تمام رکن ممالک کے وفود شرکت کریں گے ، ایس سی او کا سربراہی اجلاس کل ہوگا ۔آج وزیراعظم شہبازشریف وزیراعظم ہاؤس میں سٹیٹ بینکویٹ دینگے، تمام ممالک کے حکومتی اور سربراہان مملکت آج شام تک اسلام آباد پہنچ جائیں گے، سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں،فوج سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دس ہزار سے زائد اہل کار ایس سی او کے موقع پر تعنیات ہونگے۔
ایس سی او اجلاس:بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر آج اسلام آباد پہنچیں گے
Oct 15, 2024 | 10:22