ننکانہ صاحب (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر رائو نے گورنمنٹ گورونانک گریجوایٹ کالج کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے بد انتظامی ، اساتذہ کی غیر حاضری ، طلباء کی کمی اور صفائی کے ناقص انتظامات پربرہمی کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کالج میں اساتذہ ، عملے اور سٹوڈنٹس کی حاضری کو چیک کیا کالجز کے لان ، لیب سمیت مختلف کلاس رومز کا بھی دورہ کیاڈپٹی کمشنر کی آمدکی اطلاع ہونے کے باوجود 32 اساتذہ میں سے تقریبا 15 اساتذہ حاضر تھے جبکہ ڈپٹی کمشنرکو بتایا گیا کہ پرنسپل ممتازاحمد سمیت چار اساتذہ چھٹی پرہیں کالج کے طلباء کی تعداد بھی کم تھی، کالج کی گرائونڈزاور کلاس رومز بھی گندے تھے ڈپٹی کمشنر نے کالج میں اساتذہ کی غیر حاضری ، صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا ۔
ڈپٹی کمشنر ننکانہ کاگورنمنٹ گورونانک گریجوایٹ کالج کا دورہ
Oct 15, 2024