سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت ) مسلم لیگ ن یوتھ و نگ کے ضلعی صدر حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا ہے کہ کئی سالوں بعد شنگھائی کانفرنس ہونے جا رہی ہے، ایس سی او پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا ایجنڈا ہے صدر مسلم لیگ ن نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پاکستان جلد ترقی کی منازل طے کریگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پی کے حکومت کے پاس عوام کے لیے فنڈز نہیں لیکن دھرنے، جلسوں اور احتجاج کے لیے تمام وسائل موجود ہیں۔