بچیکی(نامہ نگار) ڈیوٹی پر جاتے ہوئے شہید پولیس کانسٹیبل کا نمازہ جنازہ اس کے گاؤں میں ادا کر دیا گیا۔ مقتول کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کر دیاگیا۔ آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی۔چک نمبر 7 کا رہائشی کانسٹیبل طارق کے حقیقی بھائی شرافت کو چچازاد بھائیوں نے زمین کے تنازع پر قتل کر دیا تھا طارق گواہ تھا۔ طارق ڈیوٹی پر جارہا تھا اٹاری چاکر کے قریب مخالفین نے فائرنگ کر کے مارڈالا تھا۔ ڈی پی او نے مقتول کے لواحقین سے ملاقات کر کے انصاف کی یقین کرای۔
بچیکی: شہید پولیس کانسٹیبل کی نمازہ جنازہ ادا ‘ سپردخاک
Oct 15, 2024