(ن) لیگ نے اپنے ہر دور اقتدار میں اداروں کو نشانہ بنایا: مسعود محمود

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی مسعود محمود گردور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے اپنے ہر دور اقتدار میں اداروں کو نشانہ بنایا اور ان کی ساکھ تباہ کرنے کی کوشش کی اب بھی عدلیہ کو دبانے کے درپہ ہے آئینی عدالتوں کے قیام کے نام پر عدلیہ کی آزادی سلب کرنے کی سازش رچی گئی ہے جسے ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے انصاف کی فراہمی کے اداروں کی آزادی و خود مختاری ناگزیر ہے اس کے بغیر ملک میں انصاف کی بالادستی ممکن نہیں ہوسکتی۔

ای پیپر دی نیشن