پی ٹی آئی عوام کے حق حکمرانی کی جنگ لڑ رہی ہے:زرینہ اختر شیخ

Oct 15, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف شعبہ خواتین کی ضلعی رہنما و سابق ممبر ضلع کونسل زرینہ اختر شیخ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آئین قانون اور عوام کے حق حکمرانی کی جنگ لڑ رہی ہے اور فتح زیادہ دور نہیں ہے تحریک انصاف کی جاری احتجاجی تحریک میں عوام نے جمہوریت پسندی کا ثبوت دیا محب وطن و باصلاحیت قیادت کے فقدان کے باعث پاکستان کی ترقی و عوامی خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا وقت آگیا ہے کہ ملک کو مفاد پرست کرپٹ ٹولے سے نجات دلا کر عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت پی ٹی آئی کی باصلاحیت و باکردار قیادت کو برسر اقتدار لایا جائے۔

مزیدخبریں