شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف اقلیتی ونگ کے صوبائی رہنما ڈاکٹر قیصر شہزاد سے رکن صوبائی اسمبلی وقاص محمود مان کے بھائی بابر محمود مان نے ان کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کے دوران خیریت دریافت کی انہیں گلدستہ پیش کیا اور ان کیلئے نیک تمنائوں کااظہار کیا ملاقات کے دوران ضلع شیخوپورہ کی سیاسی صورتحال ،تحریک انصاف کے احتجاج سمیت دیگر امور پر بھی گفتگو کی گئی اس دوران گفتگو کرتے ڈاکٹر قیصر شہزاد نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی جدوجہد عوام اور پاک وطن کی خودمختاری کیلئے ہے۔