نارنگ منڈی: یونس روڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار ‘ راہگیروں کو مشکلات کا سامنا

نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)اہم شاہراہ یونس روڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار عرصہ دراز سے حکومت کی توجہ نہ ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔ نارنگ منڈی شہر کو درجنوں دیہات سے ملوانے والا یونس روڈ عرصہ دراز سے حکومتی توجہ کا منتظر ہے گہرے کھڈے اور نالیوں کا پانی گزرنے والوں کیلئے مشکلات کا باعث بن رہاہے حادثات میں اضافہ ہورہاہے کینال پارک کے قریب پلی ٹوٹی ہوئی ہے ۔ اہل علاقہ نے وفاقی وزیر راناتنویرحسین ‘رکن قومی اسمبلی رانااحمد عتیق انور ‘چوہدری حسان ریاض سے مطالبہ کیا ہے کہ یونس روڈ کو ترجیحی بنیادوں پر تعمیر کیاجائے۔

ای پیپر دی نیشن