چونیاں (نامہ نگار خصوصی) مسلم ممالک کے سربراہان زبانی جمع خرچ کرنے کی بجائے عملی طور پر فلسطینی مسلمانوں کی مدد کریں مسلمان ممالک اگر متحد نہ ہوئے تو ایک کے بعد ایک تباہی کا شکار ہوتا رہے گا ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل پروفیسر حافظ سیف اللہ قصوری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا تقریباً گزشتہ ایک سال سے مظلوم فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں ہزاروں فلسطینی بچوں اور عورتوں سمیت شہید ہو چکے ہیں۔ عملی طور پر اقوام متحدہ نے فلسطینیوں کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔