شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی )گورنمنٹ وارث شاہ ایسوسی ایٹ کالج جنڈیالہ شیرخان کے پرنسپل نے قواعد وضوابط کو روندتے ہوئے کالج میں قائم 50 سے زائد قدیمی ، سرسبز درخت کاٹ کر غائب کر دئیے اور کاٹے گئے درختوں کو کالج کے مین گیٹ کی بجائے ایکسی ویٹر کے ذریعے دیوار کی حفاظتی تار کو توڑ کر وہاں سے کھیتوں میںپھینکتے رہے اس عمل سے گورنمنٹ وارث شاہ کالج کی دیوار کو بھی نقصان پہنچا علاقہ معززین کے احتجاج پر ضلعی انتظامیہ نے فوری نوٹس لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر بلاول علی ہنجرا اور سب رجسٹرار اسلم گجر موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے تمام تر شواہد حاصل کرکے ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ کر دی۔ دوسری طرف کالج کے پروفیسرز نے بھی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کو تحریری شکایت کی ہے جس میں کالج میں غیرقانونی طور پر ہونیوالے عوامل اور درختوں کی کٹائی پر انکوائری کا مطالبہ کردیا ہے۔رابطہ کرنے پر پرنسپل نے بتایا کہ وہ کالج کے کرتا دھرتا ہیں انہیں سمجھ آیا تو انہوں نے درخت کاٹ دئیے ہیں افسر پوچھیں گے تو انہیں حقائق بتادیں گے۔