2 روزہ ختم نبوت کانفرنس آج چناب نگر میں ہوگی:مولاناعبدالنعیم

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام 43ویں سالانہ دوروزہ ختم نبوت کانفرنس آج مرکز ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگر میں منعقدہوگی کانفرنس میں ممتاز علماء،قائدین،سیاسی و مذہبی زعماء شرکت وخطاب کرینگے۔یہ کانفرنس اتحاد امت کامظہر ہوگی کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے جید علماء شرکت وخطاب کرینگے۔ان خیالات کااظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولاناعبدالنعیم نے ضلع شیخوپورہ کے علماء،کارکنان،مدارس کے مہتممین سے ملاقات کے دوروان کیا اس موقع پر عالمی مجلس شیخوپورہ کے ذمہ داران مولاناطاہر عالم مولانامحمدالیاس ،مولاناقاری محمدابوبکر،قاری محمدرمضان،مولاناامتیازاحمد کشمیری ،مولانااعجازاحمد مجاہد ودیگر علماء بھی موجود تھے۔علماء نے کہا کہ ختم نبوت کا عقیدہ مسلمانوں کے ایمان کا ایک اہم حصہ ہے اور یہ مسئلہ ہر دور میں انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن