قبلہ اول کی آزادی امت مسلمہ کا اولین فرض ہے:ذیشان پرویز

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز اور سینئر نائب صدر احمد خورشید چوہدری نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے ساتھ اللہ تبارک وتعالیٰ کی مدد ہے وہ ہر صورت میں کامیاب و کامران ہونگے اور اسرائیل نیست نابود ہو گا، قبلہ اول کی آزادی امت مسلمہ کا اولین فرض ہے جس کیلئے ہمیں ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرنے سمیت فلسطینیوں کی عملی مدد کرنا ہو گی تاکہ فلسطین کو اسرائیل کے قبضہ سے آزاد کرایا جاسکے۔



ای پیپر دی نیشن