قصور: دوران ڈکیتی شہریوں نے ایک ڈاکو کی درگت بنا ڈالی ‘ پولیس کے حوالے

قصور (نمائندہ نوائے وقت) نواحی علاقہ مولا پور میں دوران ڈکیتی ایک ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا۔ درگت بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ گزشتہ رات مولا پور روڑ پلائی وڈ فیکٹری کے قریب ڈاکو شہریوں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹ رہے تھے، شور شرابہ سن کر اہل علاقہ جمع ہو گئے اور ایک ڈاکو عوام نے پکڑ لیا۔اہل علاقہ نے ڈاکو کو اسلحہ سمیت پولیس کے حوالے کر دیا۔پکڑے جانے والے ڈاکو کی شناخت احسن کے نام سے ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن