شرقپور: گریجوایٹ کالج برائے خواتین میں بس سروس کی افتتاحی تقریب

Oct 15, 2024

شرقپورشریف (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور وفاقی وزیر رانا تنویر کے اقدام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جس سے ہماری بیٹیاں باعزت طریقے سے تعلیم کے حصول کے لیے گھر سے کالج تک پہنچ سکیں گی ۔ ان خیالات کا اظہار این اے 114 کے کوارڈی نیٹر اور ضمنی الیکشن کے امیدوار رانا طاہر اقبال نے گریجوایٹ کالج برائے خواتین میں بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر توصیف حسن ‘ جاوید چوہان‘ عمران اشرف ‘ حکیم سلیم اللہ‘ ملک ندیم محمود ‘ قاضی عتیق حافظ اقبال سرور کے علاوہ دیگر افراد موجودہ تھے ۔

مزیدخبریں