سری نگر (کے پی آئی) مقبوضہ جموں وکشمیر میں حال ہی میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی ذلت آمیز شکست کے بعد تقریبا چھ سال بعد صدارتی راج کا خاتمہ ہو گیا۔ یہ پیشرفت مقبوضہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس،کانگریس اتحاد کی کامیابی کے بعد ہوئی ہے۔ بھارتی وزارت داخلہ نے 31 اکتوبر 2019ء کو نافذ کئے گئے صدر راج کو ختم کرنے کا ایک گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جس پر صدر دروپدی مرمو نے دستخط کیے تھے۔ جبکہ مقبوضہ جموں وکشمیر اسمبلی میںگوجروں اور بکروال کمیونٹی کے 9 افراد مخصوص نشستوں پر ممبر اسمبلی بن گئے ہیں۔ آل جموں و کشمیر گجر بکروال کوآرڈینیشن کمیٹی کے چیئرمین محمد انور چودھری نے نو ارکان اسمبلی کی حلف برداری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ ضلع بانڈی پورہ کے علاقے تلیل گریز میں گزشتہ روز پراسرار طور پر شدید آگ بھڑک اٹھی جس سے املاک کو کافی نقصان پہنچا۔ آگ لگنے سے نصف درجن سے زائد دکانیں اور رہائشی مکانات خاکستر ہو گئے۔
پی جے پی کو انتخابی ڈرامہ میں ذلت آمیز شکست : مقبوضہ کشمیر ، 6برس بعد صدارتی راج ختم
Oct 15, 2024