گجرات : 14سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل ، ٹکڑوں میں بٹی بوری بند تعش برآمد : ورثا کا احتجاج دو نوں ملز م گرفتار 

Oct 15, 2024

گجرات؍ فیصل آباد؍ ساہیوال، پیر محل (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت)  14سالہ بچے کو زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کر کے ٹکڑوں میں نعش بوری میں بند کر کے پھینکنے والا درندہ صفت ملزم ورثاء کے احتجاج کے بعدگرفتار کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق دو ہفتہ قبل تھانہ ٹانڈہ کو یاسر علی ولد بشیر احمد سکنہ کاسب، گجرات نے اطلاع دی کہ اس کا14سالہ بیٹا رحمان علی مال مویشی کا چارہ لینے گیا جسے گائوں کے رہائشی ہاشم علی وغیرہ نے اغوا کر لیا، جس پر ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ نے اغوا کی واردات کو ٹریس کرنے اور اس کے اصل محرکات کو سامنے لانے کے لیے ڈی ایس پی صدر سرکل غازی آصف علی کی زیر نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی تو انکشاف ہوا کہ ملزم ہاشم علی نے مغوی رحمان علی کے ساتھ زیادتی کی اور بعد میں گلا گھونٹ کر قتل کر کے نعش ٹکڑوں میں تقسیم کر کے ویران علاقے میں پھینک دی جہاں پولیس نے مسخ شدہ بوری میں بند مقتول رحمان کی نعش برآمد کر لی۔ ورثاء نے گزشتہ روز ملزم گرفتار نہ کرنے پر شدید احتجاج کیا اور ٹانڈہ پولیس کیخلاف نعرے بازی کی۔ احتجاج میں شامل خواتین، نوجوانوں اور مقتول کے ورثاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھام رکھے تھے، مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری علی کلاچور وڑائچ نے پولیس کے ہمراہ مذاکرات کر کے ملزم گرفتار کرنے کی یقین دہانی کروائی تو مظاہرین منتشر ہو گئے۔ احتجاج کے چند گھنٹوں بعد پولیس نے مرکزی ملزم ہاشم علی اور اس کے ہمراہی ملزم ذوالفقار احمد کو گرفتار کر نے کا دعویٰ کر کے انکشافات کر ڈالے ۔ دریں اثناء فیصل آباد میں اوباش ملزموں نے دوشیزہ اور دو بچوں کو ہوس کا نشانہ بنا دیا، تفصیل کے مطابق تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ عاصم ٹاؤن کی رہائشی مصباح نورین کا چودہ سالہ بیٹا گلی سے گزر رہا تھا کہ اسی دوران اوباش ذیشان اسے ورغلا کر اپنے گھر لے گیا، تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ 224 ر ب کے رہائشی غلام حسین کے برادر نسبتی چودہ سالہ ح کو فیضان عرف فانی کھانے کھلانے کے بہانے اپنے گھر لے گیا اور اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ 101 گ ب کے رہائشی سعید احمد کی جواں سال بیٹی گھر میں اکیلی تھی کہ اسی دوران اوباش ملزم نے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزموں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ پیرمحل میں 16سالہ لڑکی سمیت تین خواتین سے جنسی زیادتی کے واقعات ہوئے۔ اوباشوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔ گائوں 331گ ب کے مکین محمد شہباز ولد محمد شریف نے موقف اختیار کیا ہے کہ اوباش ساجد نے گھر میں گھستے ہو ئے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر میری سولہ سالہ بھانجی ن کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا اور اس دوران مذکورہ اوباش کا ساتھی عمران عرف عدو پہرہ گیری کرتا رہا جبکہ گائوں 660/1گ ب کے مسمی ملک محمد وقاص نے الزام عائد کیا ہے کہ اوباش شہباز لطیف ولد انور لطیف نے گھر میں گھس کر میری بیوی (ص) کو جان سے ماردینے کی دھمکی دیتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق 24سالہ ٹرانسجینڈر محمد عدنان کے گھر 2 ملزم احمد وغیرہ گھر داخل ہوئے اور ملزموں نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیکرڈرایا دھمکایا اور احمد نے زبردستی جنسی زیادتی کی جبکہ عدنان نے ویڈیو بنائی۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی۔ تھانہ کمیر نے محمد عدنان کی رپورٹ پر دونوں کے خلاف زیردفعات 375A/292Cت پ مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزیدخبریں