شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ شنگھائی کانفرنس کے موقع پر حکومت کو بڑے دل اور مثبت سوچ و فکر کا مظاہرہ کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کے پارٹی رہنمائوں کی ملاقات کرادینی چاہئے اس سے حکومت شنگھائی کانفرنس میں آنے والے معزز مہمانوں کے استقبال سکیورٹی اور دیگر معاملات کو خوش اسلوبی سے طے کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کرسکے پی ٹی آئی میں بعض لوگ احتجاج فساد ،گھیرائو جلائو ،توڑ پھوڑ کی سیاست سے گریزاں ہیں ان کا مطالبہ صرف عمران خان سے ملاقات ہے جو ہونی چاہئے اختر ڈار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 27سال بعد ایس سی او کی میزبانی پاکستان کے حصے میں آنا نیک شگون اور مثبت پیشرفت ہے شنگھائی کانفرنس کے موقع پر پاکستان کو چاہئے کہ معاشی ترقی کیلئے مثبت معاہدے کریں انہوں نے کہاکہ شنگھائی کانفرنس ن لیگ پیپلز پارٹی پی ٹی آئی کی کامیابی نہ ہے بلکہ اس کا انعقاد پاکستان میں ہونا پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے ۔
حکومت کوپی ٹی آئی رہنمائوں کی عمران سے ملاقات کرادینی چاہیے: اختر ڈار
Oct 15, 2024