اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )ملک بھر میں جعلی انوائسز کے ذریعے سیلز ٹیکس چوری میں ملوث کاروباروں اور ان کے چیف فنانشل آفیسرز کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران پانچ ملزمان کو حراست میں لے لیاگیاہے۔ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرخزانہ، چیئرمین ایف بی آر اورڈائریکٹرجنرل انٹیلی جنس ان لینڈریونیو کی حالیہ پریس کانفرنس کے ضمن میں ملک بھر میں جعلی انوائسز کے ذریعے ٹیکس چوری کرنے والے کاروباروں اور ان کے چیف فنانشل آفیسرز کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران پانچ افراد کوگرفتارکرلیاگیاہے جن میں ایک بڑے فراڈ میں ملوث ملزم بھی شامل ہے جو جعلی کاروباروں کی چین تیار کرنے میں ملوث تھا ،چار چیف فنانشل افسران ٹیکس کی دھوکہ دہی میں ملوث ہیں جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔
ایف بی آر کی سیلزٹیکس کی چوری کیخلاف کارروائیاں، 5 افراد گرفتار
Oct 15, 2024