لاہور (پ ر) پنجاب کالجز کے ایک کیمپس میں مبینہ واقعہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی حالیہ خبر کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی۔ تا ہم انتظامیہ پنجاب کالجز حکومت سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر رہی ہے اور اس معا ملے کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ساتھ ہر طرح سے تعاون کر رہی ہے اور خدشہ ہے کہ کچھ شر پسند عناصر پنجاب گروپ کی ساکھ کو متاثر کرنے کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کر رہے ہیں۔ تا حال ایسے کسی واقعہ کے اب تک شواہد نہیں ملے۔ کالج انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے واقعہ کے حقائق جاننے کی کوشش کی گئی کسی مبینہ متاثرہ بچی کی نشاندہی نہیں ہوئی۔ کالج کے تمام کیمروں کا ریکار ڈ بھی چیک کیا گیا، تمام ہسپتالوں کا ریکارڈ بھی دیکھا گیا۔ پولیس میں بھی کوئی رپورٹ درج نہیں کروائی گئی، مبینہ متاثرہ بچی اور خاندان کو ڈھونڈنے کی کوشش بھی کی گئی۔
مبینہ زیادتی کی خبر کے شواہد نہیں مل سکے: انتظامیہ پنجاب کالجز
Oct 15, 2024