ڈاکوؤں نے شہریوں کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے، طلائی زیورات چھین لئے

Oct 15, 2024

لاہور (نامہ نگار) ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا  ہے۔ ڈیفنس کے علاقے میں عنصر کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو غمال بنا کر6 لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، کاہنہ میں فرمان اور اس کی فیملی سے4 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، انارکلی میں فرقان سے 3لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون۔قلعہ گجر سنگھ میں توصیف سے 3لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون، مناواں میں نوازش سے 3 لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون، مانگا منڈی میں ارشاد سے 3 لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون، نشترکالونی میں محمود سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون۔بھاٹی گیٹ میں نعمان سے 2لاکھ 40ہزار نقدی اور موبائل فون۔مصطفی آباد میں زاہد سے ایک لاکھ روپے موبائل فون، مناواں میں ساجد سے 5ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے گرین ٹاؤن کے علاقے میں اعجاز کے گھر کے تالے توڑ کر 4 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، زیورات الیکٹرانکس کا سامان چور ی کر لیا۔ ڈیفنس،جوہر ٹاؤن اور گلبرگ کے علاقوں میں سے 3کاریں، اسلام پورہ اور لاری اڈہ کے علاقے میں سے 2رکشہ جبکہ لوئر مال،کوٹ لکھپت، ٹاؤن شپ، ساندہ ،سبزہ زار،ڈیفنس سی ،پرانی انارکلی اور گلشن راوی کے علاقوں میں سے 8موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں۔

مزیدخبریں