پشاور (نوائے وقت رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ہم نے صوبوں میں آئینی عدالت بنانے کی مخالفت کی ہے۔ اے این پی نے صوبہ خیبر پی کے کا نام بدلنے کی تجویز دی ہے۔ صوبے کا نام صرف ‘‘پختونخوا ‘‘ رکھنے پر کسی جماعت نے مخالفت نہیں کی۔ صوبے کا نام خیبر پی کے رکھنے کے باوجود پختونوں کو شناخت نہ مل سکی۔ یقین سے کہہ رہا ہوں کہ پی ٹی آئی صرف وقت ضائع کر رہی ہے، جو بھی مسودہ آ جائے پی ٹی آئی کسی قسم کی مثبت تجویز نہیں لائے گی۔ اے این پی نے وفاق میں آئینی عدالت بنانے کی حمایت اور ہم نے صوبوں میں آئینی عدالت بنانے کی مخالفت کی ہے۔ وفاقی آئینی عدالت اور سپریم کورٹ میں وفاق کی تمام اکائیوں کی برابر نمائندگی ہونی چاہیے۔ انہوں نے قومی وسائل کی تقسیم پر تمام اکائیوں کی برابر نمائندگی کے ساتھ خصوصی کمیٹی بنانے کی تجویز دی۔
وفاق میں آئینی عدالت کے حامی، صوبوں میں بنانے کی مخالفت کی: ایمل ولی
Oct 15, 2024