نجی کالج کے حوالے سے کسی بچی نے کوئی واقعہ رپورٹ نہیں کرایا: عظمیٰ بخاری 

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا  کہ نجی کالج واقعہ کے حوالے سے ا بھی تک کسی بچی کی جانب سے پولیس کو رپورٹ نہیں کیا گیا۔ ایک بچی کا نام لیا گیا ہے۔ اس نام کی تمام بچیوں کے متعلق ان کے گھروں سے پتہ کیا گیا، مگر اس نام کی کوئی متاثرہ بچی موجود نہیں، سب انکاری ہیں۔ اس واقعہ کے متعلق وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز لمحہ بہ لمحہ رپورٹ لے رہی ہیں۔ مظلوم بچیوں پر سیاست چمکانے کی بجائے اگر کسی کے پاس مصدقہ اطلاعات اور بچی ہے تو پنجاب حکومت کے ساتھ ضرور شیئر کرے۔ نجی کالج کے جس گارڈ پہ الزام لگایا گیا ہے وہ کل سے پولیس حراست میں ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی والے واقعے پہ اس بوڑھے باپ جس کی اور بھی بیٹیاں ہیں اس کی آہیں سنیں یا آپ کو سیاست چمکانے دیں؟خدارا دوسروں کی بچیوں کو اپنی بچیاں سمجھیں، ان کے گھر والوں کے پوسٹر مت لگائیں۔

ای پیپر دی نیشن