کامونکی: ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی وقیمتی اشیاء سے محروم 

کامونکی(نمائندہ خصوصی)ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں متعدد افراد کو لوٹ لیا گیا،بتایا گیاہے کہ واہنڈو نواحی گاؤں تھپنالہ کا عبدالرشید کیری ڈبہ پر اپنے بیٹے کو ائیر پورٹ لاہورسے لینے جارہا تھا کہ موضع نت کالر کے قریب تین ڈاکو اْس سے چار ہزارروپے اورموبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ایمن آباد نئی آبادی کا علی طارق نجی ہسپتال سے واپس جارہا تھا کہ راستہ میں دو ڈاکو اْس سے تیرہ ہزارروپے اور موبائل لے گئے۔گوجرانوالہ کے صحافی یحییٰ اشرف سے دو ڈاکو جی ٹی روڈ چیانوالی کے قریب پچیس ہزارروپے چھین کر لے گئے۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔

ای پیپر دی نیشن

اقبال کا تصوّر قرآن 

بازگشت … طارق محمود مرزاtariqmmirza@hotmail.com ہر کوئی مست مئے ذوق تن آسانی ہے تم مسلمان ہو یہ اندازِ مسلمانی ہےحیدری فقر ہے نے ...