انسانیت کے قتل عام پر اقوام متحدہ کی خاموشی باعث شرم ہے:ذوالفقار صدیقی

Oct 15, 2024

ایمن آباد (نمائندہ نوائے وقت)اسرائیل گزشتہ تقریبا ایک سال سے فلسطینی رہائشی علاقوں پر بمباری کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سماجی شخصیت ذوالفقار احمد صدیقی نے کیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کا اسرائیل کے ظلم ستم پر آنکھیں بند رکھنا انسانیت کے منافی ہے۔انسانیت کے قتل عام پر اقوام متحدہ کی خاموشی باعث شرم ہے اور منہ پر تمانچہ ہے امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے اس لیے اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ اسرایل کیخلاف عملی اقدامات اٹھائیں۔

مزیدخبریں