گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے الصبح روزانہ کی بنیاد پر دورہ کرتے ہوئے دھلے، گرجاکھ اور ملحقہ علاقوں کی صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کا جائزہ لیا۔ سیوریج اور صفائی کے ناقص انتظامات پر انہوں نے گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور واسا گوجرانوالہ کے افسران کو اپنے موبائل سے تصاویر بنا کر ارسال کیں اور دوپہر تک ان پر عملدرآمد رپورٹ طلب کی۔انہوں نے دورے کے دوران تجاوزات اور صفائی ستھرائی مہم کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا شہر بھرمیں بہترین صفائی انتظامات اور تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پرفیلڈ میں موجود رہیں اور مانیٹرنگ کریں۔ ڈپٹی نے کمشنر مزید کہا کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کیلئے ضلعی انتظامیہ دن رات کوشاں ہے ۔